Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکسلیوں نے دھنباد ،گیا ریلوے لائنیں دھماکے سے اڑا دیں، ٹرینیں معطل

گیا۔۔۔۔ پارسناتھ ہزاری باغ کے چودھری باندھ اور چیگرواسٹیشن کے درمیان نکسلیوںنے  2دھماکے کرکے ڈیڑھ 2میٹر طویل ریلوے لائنیں اڑادیں۔۔ اس واقعہ کے بعد اس روٹ پر چلنے والی درجنوں ٹرینیں معطل کردی گئیں۔متعدد ٹرینوں کے راستے تبدیل کردیئے گئے۔نکسلیوں کی جانب سے دھنباد ، فیروز پور، لدھیانہ ایکسپریس اڑانے کی سازش تھی تاہم ٹرین دھماکے سے چند منٹ پہلے جائے وقوعہ سے گزر گئی تھی جو خوفناک  حادثے سے بال بال بچ گئی۔دھماکے کی آواز پورے علاقے میں گونج اٹھی جس سے لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔دھنبادریلوے کنٹرول روم میں افراتفری مچ گئی۔ڈی آر ایم انل کمار مشرا سمیت  محکمہ ریلوے کے حکام  اورپولیس کے اعلیٰ افسران سیکیورٹی فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔بہار سے آنے والی گنگا ، دامودر ایکسپریس اور کالکا میل دھنباد اسٹیشن پر روک دی گئیں۔ نندن کانک ایکسپریس کو کھانوڈیہ اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ہٹیا ، پٹنہ اور شپرا ایکسپریس ٹرینیں گومو اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔جلیاں والا باغ ایکسپریس کو پنداغ اسٹیش پر روک دیا گیا۔دون ایکسپریس آسنسول اسٹیشن پر رُکی ہوئی ہے۔ بہا رجانیوالی جودھپور ایکسپریس اورنندن کانن ایکسپریس ٹرینیں کوڈرما اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔گنگا دامودر ایکسپریس ، کالکا میل، دون ایکسپریس ، ممبئی میل اور سیالدہ اجمیر ٹرینوں کو دھنباد گیا کے بجائے آسنسول ،جھاجھا پٹنہ کے راستے روانہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -الہ آباد یونیورسٹی شمسی توانائی سے چلنے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: