خادم حرمین شریفین سے امریکی صدر کا رابطہ ،خطہ کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیالات
16اکتوبر 2018منگل کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے روسی صدر کے ایلچی کی ملاقات ، شام کے حالات حاضرہ پر گفت و شنید
٭سعودی عرب کی خود مختاری سرخ نشان ہے،عرب اور مسلم ممالک و اقوام
٭مملکت کی توہین اور اسے زک پہنچانے کی ہر کوشش کی مخالفت کرینگے، صومالیہ اور جزائر قمر
٭گھات میں بیٹھی ہوئی طاقتوں کو ناکام بنانے کیلئے صف بستہ ہیں، سوڈانی دفتر خارجہ
٭پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے، وزراء اور اعلیٰ عہدیدار
٭سعودی عرب کے خلاف پابندیوں کی دھمکی ناقابل برداشت ہے، عرب لیگ اور عرب پارلیمنٹ
٭سعودی عرب کیخلاف پروپیگنڈہ مہم میں مملکت کے ساتھ ہیں ، مسلمانا ن مقدونیہ
٭ریاض اور السیل شاہراہوں میں توسیع اور دونوں شاہراہوں کو جوڑنے کیلئے نیا منصوبہ نافذ کرنے کا فیصلہ
٭مزدوروں کے 60ہزار تنازعات میں سے15فیصد نمٹا دیئے گئے، وزارت محنت