Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ کیپ کی خوشخبری پہلے والدہ کو سنائی، میر حمزہ

 
ابو ظبی:آسٹریلیا کے خلاف ابو ظبی میں کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کیپ ملنے کی خوشخبری سب سے پہلے والدہ کو سنائی۔ انہوں نے وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے ۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ 1992 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد کراچی کے معروف "پاکستان کرکٹ کلب" سے وابستہ ہوئے، انڈر ۔17 اورانڈر۔ 19کے بعد کراچی کیلئے دسمبر 2012ء میں محمد سمیع کی قیادت میں لاہور شالیمار کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلا۔56 فرسٹ کلاس میچوں میں 17.74کی اوسط سے 278 وکٹیں لینے والے میر حمزہ کہتے ہیں کہ سابق کپتان وسیم اکرم ان کے آئیڈیل ہیں، خوش قسمتی ہے کہ وہ عظیم سابق فاسٹ بولر کیساتھ کیمپ میں پریکٹس کرتے ہوئے بہت سی ٹپس لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی جانب سے کی جانے والی یہ رہنمائی انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں مدد فراہم کرے گی۔ اہم معلومات حاصل کر چکے ہیں جسے وہ اب بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال کریں گے۔ حمزہ نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کے پانچوں دن باہر بیٹھ کر میں نے بہت سیکھا اور کوشش ہو گی کہ اپنے پہلے ٹیسٹ میں عمدہ بولنگ کر کے ٹیم کے کام آسکوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: