Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عوام نے سوشل میڈیا پر تن من دھن کی قربانی کا عزم ظاہر کر دیا

    ریاض - - - - سعودی عوام نے سوشل میڈیا پر "حب الوطنی "کے عنوان سے ابلاغی مہم کے دوران  سعودی عرب کے لئے تن من دھن کی قربانی کا عزم ظاہر کر دیا۔ لاکھوں لوگوں نے ہیش ٹیگ"کلنا سلمان" "کلنامحمد"  اور"السعودیہ العظمیٰ" وغیرہ کے تحت اپنے جذبات کا بھرپور طریقے سے اظہار کیا۔ مقامی شہریوں نے عالمی رائے عامہ کو پیغام دیا کہ ہر شہری سلمان ، ہر شہری محمد بن سلمان او رہر شہری عظیم ریاست سعودی عرب کی خاطر  تن من دھن کی قربانی کیلئے تیار ہے۔ سوشل میڈیا پر چلائی جانیوالی مہم میں برادر ممالک کے شہریوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان میں مصر ، متحدہ عرب امارات ،کویت، سلطنت عمان ، لبنان کے شہری پیش پیش رہے۔ سوشل میڈیا مہم میں عام شہریوں کے شانہ بشانہ شاہی خاندان کے افراد  ، وزراء، شاعر، ادیب او ر صحافی بھی شامل ہو گئے۔ وزیرمملکت ثامر السبھان نے سعودی عرب کے خلاف گھٹیا ، گھناؤنی تشہیری مہم پہلی بار نہیں چلائی جا رہی ہے۔ کئی عشروں سے یہ کام منظم طریقوں سے ہو رہا ہے۔ شہزادہ ولید بن طلال نے تحریر کیا ہم سب اللہ ، بادشاہ اور وطن عزیز کے وفادار ہیں اور رہیں گے۔ سعود بن محمد الفیصل نے تحریر کیا کہ جانے والے چلے گئے مملکت پائندہ باد ، سمجھدار لوگ تاریخ سے سبق لیتے ہیں۔ نواف المقیرن نے تحریر کیا یاد رکھئے یہ عظیم ریاست سعودی عرب ہے۔ یہ اقتصادی اور سیاسی طاقت ہے۔ یہ ایک ارب مسلمانوں کا مرکز ہے۔ یہ عربوں کا وطن اور تاریخ کا اٹوٹ حصہ ہے۔ مقامی شہریوں نے جن میں ابراہیم العسیری، ماجد الشبرکہ، عبداللہ آل نوح اور محمد نبیہ البراہیم کے نام سرفہرست ہیں نے سعودی عرب کے خلاف دھمکیاں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب قیادت راشدہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مملکت کے خلاف من گھڑت الزامات لگانے والے اقوام عالم میں وطن کے مقام اور حیثیت کو مجروح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ناکام ہو گی۔
مزید پڑھیں:- - - - ریاض : پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ گرلز ونگ میں مینا بازار
  

شیئر: