Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاشرے میں اسلامی تعلیمات کی ترویج کیلئے اسوۃ حسنہ پر عمل کرنا لازم ہے ، عبدالمالک مجاہد

 پاکستانی تاجر برادری نے ہمیشہ وطن عزیز کی بہتری کیلئے کام کیا  ،  چوہدری بشیر کیجانب سے سفارتخانہ کے افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب
    ریاض ( ذکاء اللہ محسن )- -  -معروف پاکستانی  تاجر چوہدری بشیر احمد کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان کے افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے مکتبہ دارالسلام کے سربراہ مولانا عبدالمالک مجاہد نے شرکاء  سے اسلامی شعار کے حوالے سے فکرانگیز گفتگو کرتے ہوئے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی تاکہ پاکستانی معاشرے میں اسلامی تعلیمات کو بہتر انداز میں رائج کیا جا سکے ۔ عشائیے کے میزبان چوہدری بشیر نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیا جائے اور جس طرح اوورسیز پاکستانی وطن سے محبت کرتے ہیں اسی طرح حکومت کو بھی چاہئیے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بہتر اقدامات کرے۔ چوہدری بشیر نے سفارتخانہ پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور کو پاک سعودی تعلقات کو بہتر بنانے اور پاک فوج میں خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملکی دفاع کو ہر صورت یقینی بنائے ہوئے ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔عشائیے کی اس تقریب کی نظامت فیصل علوی نے کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -شارجہ میں راجہ ندیم کے اعزاز میں عشائیہ

شیئر: