پھانسی زینب کی ایک چیخ کے برابر بھی سز ا نہیں،والد
لاہور... زینب کے والد امین انصاری نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو ئے ہیں۔چیف جسٹس کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے سفاک قاتل کو اس کے انجام تک پہنچایا۔ مجرم کو پھانسی دئیے جانے کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پھانسی کی سزا معمولی ہے۔ پھانسی معصوم زینب کی ایک چیخ کے برابر بھی سزا نہیں۔سرعام پھانسی ہوتی تو مجر م عبرت کا نشان بن جاتا۔واضح رہے کہ مجرم کو پھانسی دئیے جانے کے موقع پر معصوم زینب کے والد اور چچا بھی جیل میں موجود تھے۔