17اکتوبر 2018ء بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭شاہ سلمان سے امریکی وزیر خارجہ پومپیو کی ملاقات ،ٹرمپ اور ولیعہد نے خاشقجی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا
٭سعودی عرب نے ’’ حکمت اور دور اندیشی سے کام لینے والوں ‘‘کو خراج قدرو منزلت پیش کر دیا
٭شام کے اسلحہ سے خالی علاقے ادلب میں ترکی کے ساتھ روس نے لچکدار رویہ اپنا لیا
٭ایرانی حکمرانوں کے اپوزیشن بلوچ نے پاسداران انقلاب کے کئی اہلکاروں کو اغواء کر لیا
٭لبنانی حکومت جلد قائم ہو جائے گی ، نامز د وزیراعظم سعد الحریری
٭عراق صدر برہم صالح نے عراق کو گروپوں میں تقسیم کرنے کے رجحان کو مسترد کر دیا
٭القدس سفارتخانہ منتقل کرنے کا عندیہ دینے پر آسٹریلیا پر مسلم دنیا برہم
٭اسپیکر کو ہائوس میں آنے سے روکنے کیلئے الجزائر کی پارلیمنٹ کی عمارت سربمہر کر دی گئی
٭اقوام متحدہ کے ایلچی برائے ایران نے مظاہرین کی موت کے واقعات کی شفاف تحقیقات کا تہران سے مطالبہ کر دیا
٭الازہر اور ویٹیکن پر امن بقائے باہم کی قدروں کو فروغ دے سکتے ہیں ، صدر اٹلی