ریاض ۔۔روسی وزیر خارجہ نے جمال خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق مشترکہ تحقیقات کمیشن کے قیام کے فیصلے کا غیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ روس ، سعودی ترکی تحقیقاتی کمیشن کے نتائج منظر عام پر آنے کا منتظر ہے ۔ انہوں نے ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے حقیقت حال دریافت کرنے کیلئے جو اقدام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ ترک پولیس کے 10انسپکٹرز اور پوسٹمارٹم کرنیوالوں پر مشتمل ٹیم نے منگل کو صبح سویرے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں تلاشی مہم شروع کی تھی جہاں وہ 9گھنٹے تک تفتیش عمل انجام دیتے رہے ۔