Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12خواتین صحافیوں نے لگایا ایم جے اکبر پرزیادتی کا الزام

نئی دہلی۔۔۔۔’’می ٹومہم‘‘ کے تحت الزامات میں گھرے سابق مرکزی وزیر برائے امور خارجہ ایم جے اکبرکی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیاہے۔ان پرایک اورخاتون صحافی نے سنگین الزامات عائدکرتے ہوئے کہا کہ ایم جے اکبرنے انہیں ہوٹل میں بلاکرنازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ مرکزی وزیر پراب تک  12 خواتین صحافی صنفی استحصال کے الزامات عائد کرچکی ہیں۔ حالانکہ اکبرنے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اورایک خاتون پرہتک عزت کا مقدمہ بھی دائرکردیا ۔اب ایک دیگرخاتون صحافی نے انگریزی ویب سائٹ "اسکرال" پر اپنا تلخ تجربہ شیئرکیا ہے جو حیدرآباد کے مشہورانگریزی اخبار "ڈکن کرانیکل" میں ایم جے اکبرکے ساتھ کام بھی کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی کابینہ نے الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: