Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی میں شہباز شریف کا دھواں دار خطاب

اسلام آباد:  نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچانے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قائد حزب اختلاف کو دھوکا دے کر گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دھاندلی کی پیداوار وزیر اعظم ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 13 مئی کو ہمارے خلاف دہشت گردی کے مقدمے ہوئے۔  راجا ظفر سمیت ہم سب کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔ ن لیگ کے رہنماؤں کو نیب کے عقوبت خانوں میں پہنچاگیا۔  یہ نیب اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ تھا۔ الیکشن میں مرضی کے دھاندلی زدہ نتائج حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے ابتدائی 2 ماہ میں ہی ہم نے سیٹیں جیتیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔
 

مزید پڑھیں:- - - -مشرف غداری کیس: آیندہ ہفتے نیا بینچ تشکیل ہوگا

شیئر: