Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افتاء کے عالمی ضابطے اخلاق کا اجراء

قاہرہ۔۔قاہرہ میں بین الاقوامی اسلامی اجتماع میں فتویٰ جات میں بدنظمی کو کنٹرول کرنے کیلئے عالمی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ۔73 ممالک کے علماء اور مفتیان کرام نے فتویٰ دینے والے اداروں کے درمیان تعاون کو موثر بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق سے اتفاق کیا ۔عالمی درجہ کے فتوئوں میں اسے رہنما منشور کی حیثیت حاصل ہو گی ۔عالمی اجتماع کا اہتمام مصر کے دارالافتاء نے کیا تھا ۔ اس کا عنوان تھا ’’فتویٰ جات میں تجدید نظریہ اور تطبیق‘‘۔دارالافتاء نے کثیر المقاصد ، کثیر لسانی اور کثیر موضوعاتی ویب سائٹس کا بھی افتتاح کیا۔

شیئر: