Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلز پارٹی کے سابق وزیر کے وارنٹ گرفتاری

کراچی:  پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کے الزام میں نیب نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
اُدھر جام خان شورو نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جام خان شورو نے بتایا کہ میں کہیں روپوش نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ  میرا دامن صاف ہے اور میں قانونی چارہ جوئی کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور 460 ارب سے زائد کی کرپشن کے الزام میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت جاری ہے جب کہ منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے دیرینہ ساتھی حسین لوائی اور انور مجید بھی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ ان پر 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -عامر جہانگیر نے عمران خان کو انکار کردیا

شیئر: