Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی فٹبال ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان!

لاہور:پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ فلسطین فٹبال ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن ہے۔ پی ایف ایف کے سیکریٹری احمد یار لودھی نے فلسطینی ٹیم کو بلائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انہیں دوستانہ میچ کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دے رکھی ہے، ان کی ٹیم نے چین کا دورہ کرنا ہے اور ہماری کوشش ہے اس دورے سے پہلے یا بعد میں فلسطینی اسکواڈ پاکستان بھی آئے۔ فلسطین فٹبال فیڈریشن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آئندہ چند دن میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ فیڈریشن عہدیدار کے مطابق اس وقت2 آپشنز زیر غور ہیں۔ ہماری پہلی ترجیح فلسطینی ٹیم کو پاکستان لانا ہے، اگر کسی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا تو پھر ہم ان کے ہاں جاکر بھی کھیل سکتے ہیں۔ جواب میں فلسطینی ٹیم پھر کسی وقت یہاں آ سکتی ہے۔فنڈز کی صورتحال پر انہوں نے کہاکہ پی ایف ایف کے پاس اب وسائل موجود ہیں جبکہ فیفا اور ایشین فیڈریشن بھی مدد کررہی ہے اور ہم ان وسائل کا کھیل کے فروغ کے لئے بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: