واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جاپان کے ساتھ تجارتی مذاکرات آئندہ برس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکی وزیرِ تجارت رابرٹ لائٹ ہائیزر نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ امریکی قانون کے تحت 90 دن کا پیشگی نوٹس دینا لازمی ہے اس لیے اب انتظامیہ کے لیے اگلے سال کے اوائل میں مذاکرات کے آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے جبکہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جاپان کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کرنے کا ارادہ رکھتی۔