Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجن اور پرینیتی کی” نمستے انگلینڈ “نے مایوس کیا

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ سے ان کے مداحوں کو خوب امیدیں وابستہ تھیں تاہم اس نے مایوس کر دیا ۔فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کی ریلیز کے موقع پر اس کے مقابلے اداکار ایوشمان کھرانہ کی فلم ’بدھائی ہو‘ بھی ریلیز ہوئی، تاہم شائقین کو امید تھی کہ ارجن کپور کی فلم باکس آفس پر زیادہ کمائی کرے گی۔ اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا دونوں کا شمار بولی وڈ کے نامور اداکاروں میں کیا جاتا ہے، دوسری وجہ یہ کہ ان دونوں کی جوڑی اس سے قبل بھی ہٹ ثابت ہوچکی ہے تاہم ہوا کچھ اور ہی۔ آیوشمان کھرانہ کی فلم ”بدھائی ہو“ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 7 کروڑ ہندوستانی روپے کمائے جبکہ ارجن اور پرینیتی کی فلم نے تقریباً 2 کروڑ روپے حاصل کئے۔پروڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ارجن اور اداکارہ پرینکا چوپڑا کی کزن پرینیتی کے مداحوں کے لئے اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ رہی کہ فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کو نہ تو شائقین نے پسند کیا، نہ ہی فلم کو تجزیہ کاروں کا مثبت ردعمل موصول ہوا جبکہ آیوشمان کھرانہ کی کامیڈی فلم تجزیہ کاروں اور شائقین کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔فلم نمستے انگلینڈ 18 اکتوبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ۔دوسری جانب پرینیتی کے کریئر کی بات کی جائے تو اداکارہ نے اپنی آخری ہٹ فلم ’گول مال 4‘ دی تو 2017 میں تھی تاہم اس میں پرینیتی کا کوئی خاص مرکزی کردار نہیں تھا۔اس کے علاوہ ان کی حالیہ برسوں میں سامنے آنی والی فلمیں ’میری پیاری بندو‘، ’کل دل‘ اور ’دعوت عشق‘ سب ہی باکس آفس پر بری طرح ناکام رہیں۔یہ دونوں اداکار بہت جلد ایک اور فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے، جو مارچ 2019 میں ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: