ٹیسٹ رینکنگ :آسٹریلیا تیسری پوزیشن سے محروم، پاکستان کا بدستورساتواں نمبر
اتوار 21 اکتوبر 2018 3:00
دبئی : پاکستان نے آسٹریلیا کو ابو ظبی ٹیسٹ اور سیریز میں شکست دیکر آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے محروم کر دیا۔ابو ظبی ٹیسٹ میں پاکستان نے محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلیا کو 373 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان سے شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم تیسری سے پانچویں پوزیشن پر آ گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں پاکستان 95 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر برقرار ہے۔ سری لنکا2 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ہند بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پرہے۔ آسٹریلیا نے اس سیریز کا آغاز 106پوائنٹس کے ساتھ کیا تھا۔ وہ دوسری پوزیشن پر فائز جنوبی افریقہ سے صرف چند ڈیسیمل پوائنٹس پیچھے تھا تاہم اس سیریز میں شکست کے بعد اب کینگروز کے پوائنٹس 102ہوگئے ہیں۔ چوتھی پوزیشن پر موجود نیوزی لینڈ سے بھی صرف چند پوائنٹس پیچھے ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں