Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہری معاہدے سے کی دستبرداری خطرناک ہے، روس

ماسکو۔۔۔روس کے نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریابکوف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے معاہدے سے دستبرداری کی خواہش کو ایک ’خطرناک قدم‘ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ روس اس معاہدے کی کئی برسوں سے خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ امریکہ کے لیے نئے ہتھیار بنانے میں رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔ ان کے بقول اگر چین اور روس ہتھیاروں کی پیداوار روکنے پر ایمادہ نہیں ہوتے تو امریکہ بھی جلد ہی نئے ہتھیار تیار کرنا شروع کرے گا۔

شیئر: