امارات: وزٹ ویزے کی توسیع30دن کے اندر کی جاسکتی ہے
بوظبی: وزٹ ویزے کی توسیع کے لئے شرط یہ ہے کہ اسے ختم ہوئے 30دن نہ گزرے ہوں۔ ویزا کی انتہائی تاریخ کے 10دن کے اندر 30دن کی توسیع کی جاسکتی ہے ۔ 10دن سے زیادہ ہونے کی صورت میں ہر دن پر100درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات ہویہ اور جنسیہ ادارے نے کہی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزٹ ویزے پر آنے والوں کو چاہئے کہ تاریخ انتہا 30دن سے پہلے توسیع کروالیں۔
-
امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
مقررہ مدت ختم ہونے پر ویزے کی میعاد ختم ہوجائے گی۔ دوبارہ ویزا لینے کے لئے انہیں ملک سے باہر جانا ہوگا۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ وزٹ یا سیاحتی ویزے پر آنے والے ملک سے باہر جائے بغیر مدت میں توسیع کرواسکتے ہیں۔ 30دن کی توسیع کی فیس600درہم ہے اور اس کی دو مرتبہ توسیع کی جاسکتی ہے۔
-
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں