Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں بڑی تبدیلی‎

واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ سال ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کی وجہ سے غلطی سے بھیجے گئے پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کی سہولت مل گئی تھی البتہ اس فیچر کا غلط استعمال بھی کیا جارہا تھا جس کے بعد واٹس اپ نے اس میں تبدیلیاں متعارف کرادی ہیں۔ نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین اپنے بھیجے گئے پیغام کو 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سیکنڈ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔اتنا وقت گزرنے کے بعد اگر آپ ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کا استعمال کرتے ہیں تو پیغام کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ اقدام ان صارفین کو مدنظر رکھتے ہیں میں اٹھایا گیا ہے جو ہفتوں اور مہینوں بعد پیغام کو ڈیلیٹ کر کے اس فیچر کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
 

شیئر: