آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کی رپورٹ کے ماہ ستمبر میں فیس بک کے یورپ کے تین کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا گیا۔ ہیکرز نے معلومات تک رسائی فیس بک کی ڈیجیٹل کیز چرانے کے بعد کی۔ صارفین کے اکاؤنٹ سے چرائی جانے والی معلومات میں نام، تاریخ پیدائش، آبائی شہر، کام کی جگہوں کا پتہ اور ای میل اور فون کانٹیکٹ سمیت دیگر معلومات شامل ہیں۔ ہیکرز کے اس عمل کے نتیجے میں 30 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ فیس بک نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ تین کروڑ صارفین کا ڈیٹا فیس بک کی ایک خامی کی وجہ سے ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا البتہ فیس بک نے اس بارے میں ضابطے کے تحت آگاہ نہیں کیا جس کے باعث ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کے قانون کے تحت فیس بک پر بڑا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔