سری نگر- - - - مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ منگل کو ایک روزہ دورے پر سری نگرپہنچ گئے۔انہوں نے وادی کشمیرمیں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدمختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سےملاقات کی۔ راجناتھ وادی کے دورے پر ایک ایسے وقت آئے ہیں جب یہاں لوگوں میں جنوبی کشمیر کے ضلع کالگام میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کنارے واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک اور اعلیٰ سول، پولیس و سیکورٹی افسران کے ہمراہ میٹنگ میں علاقے کے حالات اورسیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ راجناتھ سنگھ مختلف سیاسی جماعتوں بالخصوص نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے نمائندوں سے ملاقات کرکے پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ ختم کرکے شمولیت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مغربی بنگال میں بی جے پی کی3رتھ یاترائیں
رائے دیں، تبصرہ کریں