Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلسل پانچویں روز پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں کمی

نئی دہلی۔۔۔۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز لگاتار پانچویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی ۔دہلی میںڈیزل اور پٹرول کے نرخ میں 30 اور 27 پیسے کی کمی آئی۔ گزشتہ5 دنوں میں پٹرول 1.39روپے اور ڈیزل 70 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔ دہلی میں آج اس کمی کے بعد پٹرول کے نرخ81.44روپے اور ڈیزل74.92روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ راجدھانی میں دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کم نہ کئے جانے کے سلسلے میں 400 پٹرول پمپ مالکان نے صبح 6 بجے سے ہڑتال شروع کر رکھی ہے جو منگل کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گی۔تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 86.91روپے اور 78.54روپے فی لیٹر ،کولکتہ میں یہ قیمتیں83.29اور 76.77روپے فی لیٹر جبکہ چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ84.64روپے اور79.22روپے فی لیٹر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جیویلرس کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: