شارجہ: ٹی 10لیگ 21نومبر سے شروع ہوگی، شیڈول جاری
شارجہ : آئندہ ماہ ہونے والی ٹی 10 کرکٹ لیگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق لیگ کے دوسر ے ایڈیشن کا آغاز 21 نومبر کو رنگارنگ تقریب سے ہوگا جس میں نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹرز کے ساتھ بھی معاملات طے پاگئے ہیں اور ہند کے 8 کھلاڑی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ان میں ظہیر خان ، پراوین کمار ، آرپی سنگھ اور ایس بدری ناتھ شامل ہیں۔افتتاحی تقریب کے بعد 2میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ راجپوتز اور کراچیئن کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کیرالہ کنگز اور پختونز مدمقابل آئیں گے۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 29 مقابلے ہوں گے۔ 21 نومبر سے 25 نومبرتک ابتدئی راو نڈ ہوگا جس کے بعد 26 سے 30 نومبر تک ناک آوٹ مرحلہ ہوگا۔ یکم دسمبر کو کوالیفائر اور دوایلیمینٹرز میچزکھیلے جائیں گے۔ 2 دسمبر کو تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل کھیلا جائے گا اور اسی روز رنگارنگ اختتامی تقریب ہوگی ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں