ریاض ۔۔۔اسپینی پارلیمنٹ نے جمال خاشقجی کے قتل کے واقعہ پر اسلحہ کے سودے منسوخ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔اپوزیشن پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ خاشقجی کے قتل کے تناظر میں سعودی عرب کیلئے اسلحہ کا سودا ختم کر دیا جائے ۔ ارکان پارلیمنٹ کی بھاری اکثریت نے اس مطالبہ کو مسترد کر دیا۔