Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پیکیج کے بعد پاکستانی معیشت میں بہتری شروع

کراچی:  وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور اس دوران مملکت کی جانب سے پاکستان کو بیل آؤٹ پیکیج دیے جانے کے بعد ملکی معیشت پر مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی ایک روپے 91 پیسے کی کمی ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب ملکی معیشت کے لیے خوش آیند ثابت ہوا اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے پیکیج کے اعلان کے بعد ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر دیکھی گئی اور ساتھ ہی روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1400  پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی اور ڈالر کی قدر1 روپے 91 پیسے کی کمی سے 132 روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر40 پیسے کم ہوکر 133 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے فوری طور پر 3 ارب ڈالر کا قرض اور 3 ارب ڈالر کا سالانہ تیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

شیئر: