Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ اطلاعات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا‘ ریکارڈ جل گیا

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں محکمہ اطلاعات کی عمارت میں دوپہر کے وقت لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امدادی اہل کاروں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں ہونے والی آتش زدگی پر قابو پا لیا ہے۔ قبل ازیں بتایا گیا کہ آگ نے کافی شدت اختیار کرلی تھی جس کے نتیجے میں عمارت میں موجود ریکارڈ جل گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ کا عملہ فوراً موقع پر پہنچا اور تمام ملازمین کو نکالنے کے بعد 2 گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ سیکرٹری انفارمیشن کے مطابق ریکارڈ کے ضائع ہونے سے متعلق فوری طور پر نہیں بتایا جا سکتا کہ کتنا ریکارڈ جل کر ضائع ہوا ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر میں ناقص نظام کی وجہ سے ایسے واقعات ہوتے ہیں۔ بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی آئی ڈی کا ریکارڈ محفوظ ہے۔ واقعے کی  تحقیقات کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پی آئی ڈی میں تمام ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے۔

شیئر: