رنویر کے سونے کی عادت پسند نہیں، دیپیکا
اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہناہے کہ رنویر کے لائف اسٹائل اور سونے کی عادت مجھے پسند نہیں ، اس سے نفرت ہے لیکن انہیں اپنے منگیتر کا جذباتی انداز بہت پسند ہے۔اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ نے حال ہی میں بالی وڈ پروڈیوسر کرن جوہر کے شو”کافی ود کرن“میں شرکت کی۔ دیپیکا نے اپنے ہونےوالے شوہر رنویر کی عادت کے بارے میں بتایا کہ انہیں رنویر کا جذباتی انداز بہت پسند ہے وہ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے رونے سے بھی نہیں گھبراتے۔ مجھے ان کی یہی عادت بہت پسند ہے اور رنویر بہت اچھے انسان ہیں، وہ نہ صرف رحم دل ہیں بلکہ لوگوں کے ساتھ بھی بہت اچھے سے پیش آتے ہیں۔