کلنٹن اور اوباما کے گھر پیکٹ سے بم برآمد
جمعرات 25 اکتوبر 2018 3:00
نیویارک...سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور اوباما کی رہائش سے بم برآمد ہو ئے ہیں تاہم وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔دوسری جانب سا بق صدراوباما کے گھر بھی مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کی اطلاع ملی ہے ۔ سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کے نیویار ک میں واقع گھر سے بم ملنے کے بعد خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔بل کلنٹن کے گھردھما کہ خیزڈیوائس ڈاک کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔پیکٹ کی تلاشی پراس میں سے دھما کہ خیزڈیوائس برآمد ہوئی۔ خوش قسمتی سے جس وقت بم بر آمد ہوا بل کلنٹن اور ہیلری گھر پرموجود نہیں تھے۔دوسری جانب امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق سا بق صدربراک اوباما کے گھر بھی مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اوباماکے گھربھیجا جانیوالا مشتبہ پیکٹ اور بل کلنٹن کے گھربھیجا جانیوالا مشتبہ پیکٹ پکڑ لیا گیا۔امریکی نیوز چینل کے دفتر سے بھی مشتبہ پیکٹ کے موصول ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ عمارت کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا ۔