Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں نماز استسقاء

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام اور نبوی شریف سمیت مملکت بھر کی مساجد اور اسکولوں میں آج جمعرات کو نماز استسقاءپڑھی گئی۔ مسجد الحرام میں نماز استسقاءکی امامت حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اور امام وخطیب مسجد الحرام شیخ عبد الرحمن السدیس نے پڑھائی اور خطبہ دیا۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور گورنریٹ کے اعلی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 

شیئر: