Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی پارلیمنٹ نے وزراءکے ناموں کی توثیق کردی

بغداد...عراقی پارلیمنٹ نے رائے شماری کے دوران وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی طرف سے تجویز کردہ 22 وزراء میں سے 14 کی توثیق کر دی ۔پارلیمنٹ کی جانب سے توثیق کے بعد وزراء نے حلف اٹھالیا۔ ڈاکٹر محمد علی الحکیم کو وزارت خارجہ، فواد حسین کو خزانہ اور ڈاکٹر محمد ہاشم عبدالمجید کو تجارت کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں کابینہ کے اعتماد کے ووٹ کے لئے رائے شماری کے موقع پر البصرہ گورنری کے ارکان پارلیمنٹ نے بائیکاٹ کی دھمکی دے رکھی تھی۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ان کے علاقے کو کو کوئی نمائندگی نہیں دی گئی۔ دوبارہ سڑکوں پر آنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا انتباہ بھی دیا۔اسامہ النجیفی کی قیادت میں قائم اتحاد نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ عبدالمہدی کی حکومت میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ اپوزیشن میں رہ کر اپنا کردار ادا کریںگے۔

شیئر: