Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس سی سی چیمپیئن شپ اے سی ایل نے جیت لی

 
مقررہ 20اوورز میں 206رنز کے ہدف کیلئے این سی اے 6وکٹوں پر 186رنز بنا سکی،ضیغم عباس فائنل میں 110 رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین آل راونڈر 
سید مسرت خلیل۔عسیر
عسیرکرکٹ لیگ (اے سی ایل) نے نجران کرکٹ ایسوسی ایشن (این سی اے) کو 19 رنزسے شکست دیکرنے پہلی ساوتھ ریجن سعودی کرکٹ سینٹر(ایس سی سی) ٹرائی سیریزانٹرسٹی چیمپیئن شپ جیت لی۔ٹورنامنٹ میں عسیر، نجران اور جیزان ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ایس سی سی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ام صبور گراونڈ عسیر میں نجران کرکٹ ایسوسی ایشن (این سی اے) کے کپتان حبیب الرحمن نے ٹاس جیت کر پہلے عسیرکرکٹ لیگ (اے سی ایل) بیٹنگ کی دعوت دی۔ عسیر الیون نے پہلے بیٹنگ کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اوپنر ضیغم عباس کی شاندارسنچری اور مڈل آرڈر بیٹسمین محمد عدنان کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر205 رنز اسکور کیا۔ ضیغم عباس 66 گیندوں پر6 چھکوں اور11چوکوں کی مدد سے 110اور محمد عدنان نے 31 گیندوں پر 56 رنز بنائے جن میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے۔ طیب محمد 14اور کپتان فراست اللہ شعیب 14رنز ناٹ آوٹ نے اسکور میں مفید اضافہ کیا۔ عبدالوہاب، وقاص فدا اور یاسر اکرام نے 4 اوورز میں بالترتیب 33 ، 36اور 50رنزایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں نجران کرکٹ ایسوسی ایشن (این سی اے) 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بناسکی۔ محمد عادل نے 2 چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 49گیندوں میں 89 رنز بنائے۔ حبیب الرحمان نے 18 گیندوں پر29 رنز، وقاص فدا 18اور عبدالوہاب 15رنز دوسرے نمایا ں اسکورر رہے۔ طاہر رشید نے 4 اوورز میں41رنز دیکر2 وکٹیں حاصل کیں۔ضیغم عباس کو فائنل میں 66 گیندوں پر 110 رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ میں 3 میچوں میں 180رنز اسکور کرنے اور3 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین آل راونڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔ وقاص فدا نے 3 میچوں میں 12 اوور میں 7.83 کی اوسط کے ساتھ 5 وکٹ حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار پائے۔کاشف مرزا (ایس سی سی)، فیضان رئیس (جے آر سی اے) اور محمد افضل (اے سی ایل) نے امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے۔میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس کے مہمان خصوصی سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے ایگزیکٹو ایڈوائزر سید قاسم علی نقوی تھے جبکہ محمد سعید ابو مہلہ اور اے سی ایل گراونڈ کے مالک ، عربین کوآپریٹو کمپنی (اے سی سی) کے سیلز اور مارکیٹنگ منیجر محمد سعید انجم اور اے سی ایل کے چیئرمین محمد افضل بٹ اعزازی مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاسم نقوی نے دونوں ٹیموںکے کھلاڑیوں کوعمدہ کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اے سی ایل کی نئی ا نتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی کہ وہ بہترین کام کررہی ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے عمدہ انتظامات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کپتان فراست آفریدی کو کامیابی پر مبارکباد اور وننگ ٹرافی پیش کی۔الشیخ محمد سعید ابو ملحہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "میں سعودی عرب میں کرکٹ کا روشن مستقبل دیکھ رہا ہوں۔ ہم کرکٹ کے فلاح و بہبود کیلئے کام کررہے ہیں اور اے سی ایل کی انتظامیہ سعودی عرب میں بہترین انتظامیہ ہے۔ اعزازی مہمان خصوصی محمد انجم (اے سی سی) کا کہنا تھا 'ابھا اور خمیس سعودی عرب کا بیسٹ ویدر ہے اسپورٹس کے لئے، اے سی ایل کی موجودہ مینجمنٹ ماضی کی مینجمنٹ سے بہتر ہے۔ چیئرمین محمد افضل بٹ نے کہا کہ "ہم سعودی کرکٹ کو بین الاقوامی سطح پرلے کرجائیں گے۔عسیر کرکٹ لیگ نے اننگز بریک کے دوران سپر سکسزمقابلہ کروایا گیا اور جیتنے والے کو ایوارڈ سے نواز اگیا۔عسیر کرکٹ لیگ نے تماشائیوں کیلئے کیچ پکڑنے اور بیٹسمین کی جانب سے اے سی ایل کے سائن بورڈ کو گیند سے ہٹ کرنے پر بیٹسمین کیلئے انعامات رکھے گئے ۔

کھیلوں کی تازہ ترین خبروں کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

 

شیئر: