Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساف انڈر15 فٹبال چیمپیئن شپ:پاکستان نے ہند کو ہراد یا

 
کھٹمنڈو: ساف انڈر15 فٹبال چیمپیئن شپ کے ابتدائی میچ میں پاکستانی ننھے فٹبالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہند کو 1-2سے شکست دیدی۔نیپال کے اینفا کمپلیکس میں ہونے والی ساف انڈر15 فٹبال چیمپیئن شپ کے ابتدائی میچ کے آغاز میں پاکستان اور ہند کی ٹیموں نے دفاعی حکمت عملی اپنائی جس کی وجہ سے ابتداء میں کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ بعد ازاں گرین شرٹس نے جارحانہ انداز اپنایا اور 36ویں منٹ میں عدنان جسٹن نے گیند کو جال میںپھینک کر ایک گول کی سبقت حاصل کر لی۔53ویں منٹ میں ہندنے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا تاہم 85ویں منٹ میں واصف نے فیصلہ کن گول کر کے میچ کا نتیجہ گرین شرٹس کے نام کر دیا۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں 27اکتوبر کو بھوٹان کےخلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ ساف چیمپیئن شپ کے گروپ بی پاکستان کے ساتھ بھوٹان اور ہندکی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ اے میں مالدیپ ، بنگلہ دیش اور نیپال کو رکھا گیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن
 

شیئر: