Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تاجر کے خلاف تادیبی کارروائی

باحہ۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے زائد المیعاد غذائی اشیاء فروخت کرنے کا الزام ثابت ہو جانے پر مقامی شہری صالح الغامدی کی تشہیر 2مقامی اخبارات میں کرا دی ۔ تفصیلات کیمطابق باحہ کی فوجداری عدالت نے الغامدی کے خلاف زائد المیعاد غذائی اشیاء ذخیرہ اور فروخت کرنے ، دیگر ناقابل استعمال کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کا الزام ثابت ہو جانے پر جرمانے ،سامان ضبط کرنے ، ضبط شدہ سامان تلف کرنے اور عدالتی فیصلہ تاجر کے خرچ پر 2 مقامی اخبارات میں شائع کرنے کا حکم جار ی کر دیا تھا۔

شیئر: