ریاض: مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بیٹا صلاح خاشقجی سعودی عرب سے چلا گیا ہے۔ جمال خاشقجی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ صلاح خاشقجی بدھ کو سعودی عرب سے روانہ ہوا۔
خاندانی ذرائع نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ صلاح خاشقجی سعودی عرب سے کہاں گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بیٹا اہلخانہ سمیت سعودی عرب سے واشنگٹن روانہ ہو گیا۔
-
باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں