ریاض۔۔۔روسی انوسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ چین ، روس انوسٹمنٹ فنڈ میں سعودی عرب 500ملین ڈالر کا شریک بن گیا۔ اس کی بدولت فنڈ کی پونجی 2.5ارب ڈالر ہوگئی۔ روس کے خبر رساں ادارے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ چین اور روس مذکورہ فنڈ میں ایک ، ایک ارب ڈالر کے شریک ہیں۔ سعودی عرب کی شرکت پر نیا سہ رکنی انوسٹمنٹ فنڈ قائم ہوگا۔ اس کے ممبر روس ، چین اور سعودی عرب ہوں گے۔ روسی فنڈ کے چیئرمین نے کہا کہ سعودیوں کے ساتھ نئے معاہدوں کی بدولت چینی روسی انوسٹمنٹ فنڈ کو عالمی حیثیت حاصل ہو گئی۔ یہ فنڈ 2012ء میں اپنے قیام کے بعد سے 25سے زیادہ منصوبے منظور کر چکا ہے۔