ریاض۔۔۔وزارت آبادکاری اور قومی آبادکاری کمپنی نے جمعرات کو سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر 9658مکانات جدہ اور دمام میں تعمیر کرانے کیلئے معاہدہ کر لیا۔ اس کے بموجب العامریہ ثانی کمپنی اور ثانی چائنہ کمپنی نے ایک گروپ تشکیل دیا۔ اس کے تحت دونوں کمپنیاں جدہ کے امیر فواز محلے میں 6512مکان اور دمام میں 1632بنگلے اور 1514فلیٹ تعمیر کریں گے۔ یہ کام 1.2ارب ڈالر کی لاگت سے انجام دیا جائے گا۔