اسکول کے ٹینک سے 18سال قبل لاپتہ بچے کاڈھانچہ برآمد
نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے مخمیل پور میں اسکول کے سیپٹک ٹینک سے بچے کا ڈھانچہ برآمد ہونے کی اطلاع عام ہوتے ہی ایک خاندان جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔جاوید عرف جیبی کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا2000ء میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ اہل خانہ کپڑوں کی بنیاد پردعویٰ کررہے ہیں کہ بیٹا 18 سال قبل گھر سے دکان جاتے ہوئے غائب ہوگیا تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فارنسک ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسکول انتظامیہ اور ٹینک کی دیکھ بھال کرنے والے افراد سے تفتیش شروع کردی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹائلٹ اور ٹینک کئی سال سے بند تھا۔اسکول کے طلبہ کیلئے اس کے قریب نیا ٹوائلٹ اور ٹینک بنایا جارہا تھا۔ کھدائی کے دوران اچانک مزدوروںکی نظر پرانے ٹینک میں پڑی جہاں بچے کا ڈھانچہ پڑا ہوا تھاجسے باہر نکالاگیا۔پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 174کے تحت کیس درج کرلیا۔ڈی سی پی رجنیش گپتا کا کہنا ہے کہ فارنسک رپورٹ آنے سے قبل اہل خانہ کے دعوے کو حتمی قرارنہیں دیا جاسکتا۔