پٹنہ۔۔۔۔بہار کے ضلع گوپال گنج کے ایک بینک کاعجیب وغریب کرشمہ سامنے آیا ہے۔سینٹرل بینک آف انڈیا کی محمد پور برانچ میں یہ معاملہ سامنے آیا۔ بینک میں ایک ہی نام کی2خواتین کو الگ الگ اکاؤنٹ نمبر کی بجائے ایک ہی اکاؤنٹ نمبرجاری کردیا۔ ایک ہی اکاؤنٹ نمبر ملنے کے بعد جہاں پہلی خاتون اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرتی تو وہیں دوسری خاتون اکاؤنٹ سے پیسے نکالتی رہی۔اس واقعہ کا علم ہوتے ہی بینک اہلکار سکتے میں آگئے۔اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکلتے دیکھ کر خاتون نے بینک میں شکایت درج کرائی جس کے بعد بینک کی ٹیکنیکل سیل نے گڑبڑکا سراغ لگاتے ہوتے بتا یا کہ بینک کی جانب سے 2خواتین کو ایک ہی اکاؤنٹ نمبر جاری کردیا گیا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 6ماہ سے مظفر پور اور پٹنہ کاچکر لگانے کے بعد 80 فیصد روپئے اکاؤنٹ میں واپس آسکے۔معاملے کی شکایت بینک کے سینیئر افسران کے پاس پہنچنے پر منیجر نے ایک اکاؤنٹ کو بند کر دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ایئر انڈیا میں کھٹملوں کی شکایت؟
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں