کریڈٹ کارڈ جتنا ڈوکومو کا نیا اسمارٹ فون
گو کہ اسمارٹ فونز میں بڑے سے بڑے ڈسپلے کا ٹرینڈ عام ہوتا جا رہا ہے تاہم ڈوکومو کمپنی کی جانب سے ایک ایسا سمارٹ فون بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس کا سائز صرف ایک کریڈٹ کارڈ جتنا ہے۔ڈوکومو جاپان کی ٹیلی کام فرم ہے۔ کمپنی کے اس نئے فون کا وزن صرف 47 گرام ہے اور اس میں کال ، میسجنگ اور انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرنے کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں البتہ یہ فون کیمرہ اور دیگر ایپلی کیشنز سے محروم ہے۔ کمپنی کا یہ ہلکا پھلکا فون ان صارفین کے لیے زیادہ مفید ہے جنہوں نے بڑے ڈسپلے والے بھاری موبائل خریدے ہوئے ہیں اور وہ اسے بآسانی اپنے ساتھ رکھ کر کال اور میسجنگ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ فون کی قیمت 280 ڈالر ہے اور اسے آئندہ ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔