Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھائینگے،چین

اسلام آباد.... چینی سفیر  نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے معاشی بحران سے بخوبی واقف ہے۔ پاکستان کا معاشی بحران کم کرنے کےلئے چین اپنی سرمایہ کاری پاکستان میں بڑھائے گا اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات کی خریداری بڑھائے گا۔ پاکستان کا ہنداور افغانستان کی جانب امن کا ہاتھ بڑھانا قابل ستائش ہے۔پاک چین تعلقات کا دائرہ انتہائی وسیع ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے منتظر ہیں۔ سی پیک سے متعلق تحفظات دور کرنے کےلئے تیار ہیں ۔ پاکستان میں چین کے سفیر جنگ نے عمران خان کے دورہ چین سے متعلق اہم پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاک چین اقتصادی تعاون میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور اقتصادی تعاون میں غیر معمولی اضافہ سی پیک کی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متعلق مختلف آرائیں سامنے آ رہی ہیں جن کا جواب بہت ضروری ہے۔ پاک چین تعلقات کا دائرہ انتہائی وسیع ہے پاک چین قیادت کا وژن اور سوچ یکساں ہے ۔ابھرتا پاکستان چین اور بین الاقوامی دنیا کے لئے اہم ہے ۔ چین معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط پاکستان کا خواہاں ہے ۔پاکستان نے ہنداور افغانستان کی طرف امن کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے لئے ہاتھ بڑھانا قابل ستائش ہے ۔ چین پاکستان کے ساتھ دفاعی ، ثقافتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کی گورننس کو بہتر کرنے کے لئے تجربات سے استعفادہ کرنا چاہئے ۔ چین پاکستان کے معاشی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے ۔ پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے کی سخت ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے اندر تکنیکی ، معاشی اور صنعتی شعبوں میں خاطر خواہ تعاون کرے گا کیونکہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس میں صرف چین نہیں بلکہ پاکستان کا بھی فائدہ ہے ۔ 
 

شیئر: