Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور زرداری کا مستقبل کیا ہوگا؟

اسلام آباد.... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ نواز شریف 100 فیصد پھر جیل جائیں گے ۔ ہل میٹل کیس میں حقائق یہی بتاتے ہیں۔ روز آنسو بہانا این آر او مانگنے کی کوشش کے سوا کچھ بھی نہیں۔انکے رویوں سے بھی نظر آ رہا ہے کہ یہ لوگ این آر او مانگ رہے ہیں۔ نواز شریف سے سوال نہ پوچھے جائیں تو ملک میں ہر چیز ٹھیک ہو جائے گی۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں آصف زرداری کے مستقبل کا پتہ چل جائے گا۔ حکومت کسی کے خلاف بھی کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کر رہی۔ جعلی بنک اکاونٹس میں رقم ہم نے تو نہیں ڈلوائی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہترین لیڈر ہیں جو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ماضی میں سول حکومت اور فوج ایک صفحے پر نہیں تھی لیکن آج سول حکومت اور فوج ایک ہی صفحے پر ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے قرض نہیں بلکہ بیل آوٹ پیکج لیا ہے۔

شیئر: