Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز حکومت میں شروع کی گئی اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور:  پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ دور حکومت میں شروع کی جانے والی یوتھ لون اسکیم کو تبدیل کیے بغیر جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دور حکومت میں نوجوانوں کو آسان شرائط پر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے قرضہ دینے کی اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی کے مطابق یوتھ لون اسکیم کے ذریعے پڑھے لکھے نوجوان 20 لاکھ روپے تک آسان شرائط پر قرضہ لے کر کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ لہٰذا گزشتہ حکومت کے طریقہ کار اور اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے یوتھ لون اسکیم کا جائزہ لیے بغیر ماہرین کی رائے سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کا چیئرمین عثمان ڈار کو بنایا تھا، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم بہترین ہے جو بے روزگاری کے حل میں مددگار ثابت ہورہی ہے ۔

شیئر: