Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کے داماد کی جائداد قرق

لاہور:  لاہور کی احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائداد ضبط کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عمران علی کی جائداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب کی طرف سے عمران علی کی جائداد کی تفصیلی رپورٹ جمع نہ کرائی جاسکی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرجائیداد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عمران علی کی جائیداد کے متعلق عدالت کے گوش گزار کیا کہ عمران علی کی پراپرٹی علی سینٹر، علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور اپارٹمنٹ ہیں، جبکہ علی اینڈ فاطمہ ڈیولپرز کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گلبرگ 3میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ، غوث الاعظم ڈیولپرز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی جائداد، مدینہ فیڈز مل اور علی پروسیسڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی عمران علی کی ملکیت ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ عمران علی پر پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سی ایف او سے 13کروڑ رشوت لینے کا الزام ہے ، انہیں نیب نے طلب کیالیکن وہ پیش نہیں ہوئے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے یہ بھی بتایا کہ عمران علی کے وارنٹِ گرفتاری جاری ہوئے تاہم ملزم بیرون ملک فرار ہو چکا ہے ۔

شیئر: