Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا اور سندھ میں دو ہزار 160 فوڈ باسکٹس تقسیم

یہ پروگرام پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025 کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے اضلاع بٹگرام، بونیر اورسندھ کے ضلع سکھر میں دو ہزار 160 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025 کا حصہ ہے۔
اس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی کمزورکمیونٹی کے 14 ہزار 912 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ اقدام شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مملکت کی جاری انسانی اورامدادی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے مصائب کو کم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز، لبنان کے عکار گورنریٹ اورالمینہ ڈسٹرکٹ میں الامل چیریٹبل بیکری پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے پرعملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس منصوبے کے تحت فلسطینی اور شامی پناہ گزین اور شمالی لبنان کی مقامی کمیونٹی کے ضروت مند خاندانوں میں ایک لاکھ 75 ہمٓر روٹی کے پیکٹ تقسیم کیے گئے، جس سے 12 ہزار500 خاندانوں کے 62 ہزار 500 افراد کو فائدہ پہنچا۔
جبکہ شام کے ادلب گورنریٹ میں 672 فوڈ باسکٹس اور 672 ہائیجین کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔

 

شیئر: