Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آجکل والدین نہیں، دولہا دلہن فیصلہ کرتے ہیں،پرکاش پڈوکون

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون رواں سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کرنے کےلئے تیار ہیں ۔دیپیکا اور رنویر دونوں نے گزشتہ ہفتے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔شادی کی تاریخ کے بعد دیپیکا پڈوکون نے اپنے پہلے انٹرویو میں کہاکہ ظاہر ہے میں بہت پرجوش ہوں۔ جیسے ساری لڑکیاں اپنی شادی کے بارے میں پرجوش ہوتی ہیں۔ میں نے ہمیشہ اپنی شادی کے دن کے بارے میں سوچا تھا۔مجھے نہیں لگتا کہ میری زندگی شادی کے بعد تبدیل ہوگی۔دوسری جانب دیپیکا کے والد پرکاش پڈوکون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دور حاضر کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب شادیوں کی تیاریوں کا انداز بالکل تبدیل ہوچکا ہے۔ آج دولہا اور دلہن خود ہی ہر بات کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ والدین کا اس میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔اس پر دیپیکا نے کہا کہ میں نے اپنے والدین کو دیکھا ہے کہ انہوں نے کس طرح ایک ساتھ اپنی زندگی گزاری۔ میرے لئے وہی بہت بڑی مثال ہیں۔ میں چاہتی ہوںکہ میرا رشتہ بھی ایسا ہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ گھر میں اور کام کے دوران میرے والدین نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ۔ یہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ میں یہ سمجھتی ہوں کہ میرے اور میری بہن کے لئے اپنے والدین کے نقش قدم پر چلنا ضروری ہے۔

شیئر: