Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل طیارہ سودا صدی کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ: آزاد

سدھار تھ نگر ۔۔۔۔ کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے رافیل جنگی طیارہ سودے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ قرار دیا۔ضلع دفتر پر منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ 516 کروڑ روپئے کے رافیل جنگی طیاروںکوموجودہ حکومت نے 1600 کروڑ روپئے کی شرح سے خریدا کر گھپلہ کیاہے۔نوٹ بندی کو ملک کے ساتھ ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دوران بی جے پی اور ان کے سرمایہ داروں نے اپنے کالے دھن پچھلے دروازے سے سفید کر لئے۔انہوں نے مرکزی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتاتے ہوئے کہا کہ روپئے کی قیمت آزادی کے بعد سب سے نچلے پائیدان پر ہے جبکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے۔ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ملک میں فرقہ واریت کا زہر گھول رہی ہے جس کیخلاف کانگریسی کارکنوں کو لڑنا ہوگا۔آزاد نے کہا کہ راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے جبکہ ملک کی عوام مرکزی حکومت کو تبدیل کرنے کیلئے تیارہوچکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم میں پوری قوت کے ساتھ لگ جائیں۔کارکنوں کے اجتماع سے سابق مرکزی وزیر سنجے سنگھ، امت سنگھ اور پارٹی کے دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -بدایوں کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 8افراد ہلاک

شیئر: