Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزوں میں 4فیصد کا اضافہ

ریاض۔۔سالِ رواں2018ء کی پہلی ششماہی کے دوران نجی اداروں کو 2لاکھ نئے ویزے جاری کئے گئے ۔ یہ 2017ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہیں ۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے رپورٹ جاری کر کے واضح کیا کہ بیرون مملکت سے کارکن لانے کیلئے جاری کرائے گئے ویزوں میں 87فیصد مرد کارکنان کیلئے تھے ۔ ان کی تعداد ایک لاکھ73ہزار206ریکارڈ کی گئی جبکہ خواتین کیلئے جاری کردہ ویزوں کی تعداد26ہزار323ہے ۔ ان میں سے45فیصد ویزے ریاض اور مشرقی ریجن اور باقی 45فیصد مکہ مکرمہ اور القصیم کیلئے جاری ہوئے ۔

شیئر: