Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوستوں نے گُل کیا گھر کا چراغ!

شملہ۔۔۔ہماچل پردیش کے ضلع شملہ کے قریب گاؤں کرسوگ (منڈی) میں3دوستوں کے درمیان معمولی بحث و تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔2دوستوں نے تیسرے دوست بھوپیندر کو زدوکوب کرکے سڑک پر ڈھکیل دیا جس سے اس کے سرمیں شدید چوٹ آئی۔موقع پر موجود لوگوں نے اسے زخمی حالت میں کرسوگ اسپتال پہنچایا۔سرمیں گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے اسے آئی جی ایم سی اور پھر وہاں سے پی جی آئی منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ بھوپیندر والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔والدین کا کہنا ہے کہ اس کی موت سے گھر کا چراغ گل ہوگیا۔ ڈی ایس پی ارونا مودی نے کہا کہ پولیس نے دفعہ 302کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے ایک ملز م کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-  -- - -2لاکھ سرکاری ملازمین کی ہڑتال پر جانے کی دھمکی

شیئر: