Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ کا معیاری وقت ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا

  لندن ...  جرمنی سمیت کئی مغربی یورپی ممالک میں موسم سرما کے دوران دن کی روشنی سے فائدہ اٹھانے کے لئے تمام گھڑیاں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔ ایسا آخری مرتبہ کیا گیا ہے۔ اگلے برس مارچ کے آخری اتوار کو تمام گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔ یورپی یونین کے فیصلے کے تحت مغربی یورپ میں گرما اور سرما کے مختلف معیاری اوقات کا نظام ختم کر دیا جائے گا۔ یورپی یونین نے رکن ملکوں سے کہا ہے کہ وہ اگلے برس اپریل تک یہ تعین کر لیں کہ وہ اپنے لئے کون سے وقت کو معیاری بنانا چاہتے ہیں۔ آسٹریا کے شہر گراس میں پیر کو یورپی وزرائے ٹرانسپورٹ ک اجلاس میں تبدیلی وقت کے حوالے سے بحث کی جائے گی۔

شیئر: