ن لیگ کا مشاورتی اجلاس،اہم فیصلے
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
لاہور... سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاتی امراءرائے ونڈ میں ہوا ۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، شہباز شریف کی گرفتاری اور اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے غور کیا گیا ۔ اہم فیصلے کرلئے ۔اجلاس میں خواجہ محمد آصف، احسن اقبال،خواجہ سعد رفیق،پرویز رشید ، حمزہ شہبازاورکیپٹن (ر) محمد صفدرنے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی ٹیم نے بھی نواز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے مختلف قانونی پہلووں پر بریفنگ دی ۔